امريكا كے سابق صدر بل كلنٹن نے كہا ہے شمالي كوريا عراق سے بڑا خطرہ ہے اور ان كے خيال ميں امريكا ايك اور پيشگي حملے كے ذريعے جنگ شروع نہيں كريگا
خبر رساں ايجنسي مہر نے ريوٹرز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے بتايا ہے كہ ہالينڈ كے ايك مقامي اخبار كو انٹرويو ديتے ہوئے بل كلنٹن نے كہا كہ عراق ميں در پيش آنے والي مشكلات كا مطلب يہ ہے كہ صدر بش كا پيشگي حملے كا نظريہ شمالي كوريا يا ايران كے خلاف جنگ كے لئے استعمال نہيں ہوگا
بل كلنٹن نے مزيد كہا كہ شمالي كوريا كے پاس 10 لاكھ سے افراد كي فوج ہے اور طاقتور راكٹ ہيں اگر ہم نے پيشگي حملہ كيا تو ان كا جنوبي كوريا پر حملہ نہ كرنے كا كوئي جواز نہيں رہ جائے گا
News ID 96416
آپ کا تبصرہ